مزید خبریں

حیدرآباد:پاکستان آئی ایس آئی لوورز فورم کے زیراہتمام’’ نظریہ پاکستان کانفرنس ‘‘

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان آئی ایس آئی لوورز فورم کے زیراہتمام’’ نظریہ پاکستان کانفرنس ‘‘انعقاد کیا گیاجس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد اخلاق احمد شیخ نے کی جبکہ مہمان خصوصی شاہد اقبال تھے۔تقریب سے طاہر پرویز مغل، پروفیسر خلیل جبار، محمد یونس جمال، سید عباس علی جعفری ایڈووکیٹ،سید شمیم نقوی، فقیر محمد قریشی، اقبال عباس،شکیل احمد غوری،ڈاکٹر اقبال یوسف زئی، محمد عثمان سانبھری ، قاضی اقبال ٹائیگر، سہیل احمد، سہیل احمد سومرو، نظام الدین شیخ، علی قاضی اورڈاکٹر محمد ذاکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج پاکستان سے محبت کرتی ہے وہ عوام کی جان و مال کی بھرپور حفاظت کرنے میں دن و رات مصروف عمل ہے، دشمن عناصر کو بات پسند نہیں ہے کہ پاک فوج عوام کی خدمت کرے، سرحدوں کی بھرپور حفاظت کرے، اسی لیے پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک فوج کو بیرونی دشمنوں پر نظر رکھنے کے ساتھ ملک کے اندر چھپے دشمنوں پر ناصرف رکھنا ہوگی بلکہ ان سے سختی سے نمٹنا ہوگا، ورنہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب ہوجائیں گے، پاک فوج ہر بری گھڑی میں عوام کے ساتھ ہوتی ہے اور انہیں مشکلات سے نجات دلاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی سیاستدان کو کسی شخص سے شکایت یا اختلاف ہے وہ اس کا نام لے، اداروں کو بدنام نہ کرے، کیونکہ ملک دشمن عناصر پاکستانی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیںاور جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں۔