شکارپور () تحصیل گڑھی یاسین کے قریب 14 سالہ نامعلوم بچے کی کھیر تھر کینال کے پل سے لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے ایک گھنٹے بعد ایمبولنس کی سہولت نہ ہونے کے باعث چنگچی لوڈر رکشہ پر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل اسپتال گڑھی یاسین منتقل کردی ، پولیس کے مطابق لاش پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں۔