مزید خبریں

جیکب آباد: سول اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں آتشزدگی، سامان خاکستر

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) سول اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں گزشتہ روز اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں آپریشن تھیٹر میں لگا ائر کنڈیشن،بیڈ ،طبی آلات اور دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا ،اطلاع پر فائر بریگیڈنے پہنچ کر آگ بجھائی اور دیگر وارڈز کو جلنے سے بچا لیا۔اس سلسلے میں سول اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر انیس سنجرانی نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر میں لگے اے سی سے ہونے والے شارٹ سرکٹ سے آگ لگی جس کے باعث پورا آپریشن تھیٹرجل کر تباہ ہو گیا۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسپتال کی او ٹی سے اے سی اور دیگر قیمتی سامان چور ی ہو گیا تھا جبکہ سول اسپتال میں چوکیدار ہیں اور پولیس چوکی بھی قائم ہے ۔