مزید خبریں

حیدرآباد: این ایل ایف سندھ کے صدر کا اظہارِ تعزیت

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ ،سینئر نائب صدر قاسم جمال، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر ،حیدرآباد زون کے جنرل سیکرٹری اعجاز حسین اور انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ نے این ایل ایف پاکستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر سید حسن علی کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو اس بڑے عظیم سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔