مزید خبریں

حیدرآباد: دکاندار کا مصالحہ بنانے والی کمپنی کیخلاف احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ہالا ناکہ نیو سبزی مندی کے رہائشی دکاندار صابر حسین چانڈیو نے پریس کلب کے سامنے مصالحہ جات تیار کرنے والی کمپنی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ مصالحہ جات تیار کرنے والی کمپنی غیر معیاری مصالحہ تیار کرکے روزانہ لاکھوں روپے کمارہی ہے مذکورہ کمپنی کے پیک کردہ مصالحہ جات دکانوں پر خراب ہوچکے ہیں پیکٹ اور ساشہ پیکنگ میں مصالحہ 4 ماہ ہی میں خراب ہورہے ہیں شہری شکایت کررہے ہیں مصالحے میں کیڑے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کارروائی نہیں کررہی ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ مصالحہ تیار کرنے والی کمپنی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔