مزید خبریں

سکھر:بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی کی بیٹھک

سکھر (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی یوسی 3 مکی شاہ ٹاؤن میں بلدیاتی الیکشن کے امیدواران اور ذمہ داران کی خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں امیر جماعت اسلامی سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ، جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین یوسی 3 احسان حفیظ شٰیخ، امیدوار برائے وائس چیئرمین عزیر غازی مغل، جنرل کونسلرز آصف شیخ، واجد حسین بھٹو سمیت ذمہ داران کی شرکت کی، اس موقع پر یوسی میں الیکشن مہم کی ابتدائی حکمت عملی ترتیب دی گئی، امیر جماعت اسلامی شہر سکھر زبیر حفیظ شیخ نے ٹیم کو خصوی ہدایات دیں ۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی یوسی 2 جئے شاہ ٹاؤن میں بلدیاتی الیکشن کے امیدواران اور ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین سکندر بلوچ، وائس چیئرمین اسلم شیخ، جنرل کونسلرز رانا اظہار، فرید احمد اور لئیق احمد سمیت ذمہ داران کی شرکت۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی شہر سکھر زبیر حفیظ شیخ نے ٹیم کو خصوی ہدایات دیں، امیدواران نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لیے ہماری ٹیم پرعزم ہے، انشاء اللہ کامیابی حاصل ہو گی ۔