مزید خبریں

کندھکوٹ:قومی وعوامی تحریک کا پیٹرول قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)قومی عوامی تحریک نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں ڈبل سنچری کراس کر گئی، حکومت نے قیمتوں میں 30 روپے اضافہ کر کے شہریوں پر نیا بوجھ ڈال دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت 209.86 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ کشمور کے شہریوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ہفتہ میں 60 روپے اضافہ کر کے ظلم کی داستان رقم کی ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی ہفتے میں دو بار قیمتیں بڑھانا حکومت کے لیے شرمناک ہے۔ ن لیگ نے اقتدار سے قبل مہنگائی مارچ کرکے ڈراما کیا تھا۔ سیاسی پارٹیاں اپنے مفادات کے لیے ملک اور عوام کو نقصان پہنچا رہی ہیں،حکومت مہنگائی کر کے عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرے۔