مزید خبریں

حیدرآباد: مزدور کا پولیس کی زیادتیوںپر بچوں کے ہمراہ احتجاج

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدر آباد کے علاقہ جی او آر کالونی کے رہائشی مزدور محمد علی نے اپنے 5 معصوم بچوں سمیت بیوی کے مبینہ اغوا اور پولیس کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور کہا کہ اگر مجھے انصاف نہیں ملا تو میں اپنے پانچوں بچوں سمیت خود سوزی کرنے پر مجبور ہوں گا۔ محمد علی نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ 4 روز قبل میرے پڑوسی شہزاد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری بیوی ندا کو اغوا کرکے لے گیا ہے اوراغواء سے ایک رات قبل ملزم شہزاد نے میرے گھر میں داخل ہوکر میرے معصوم بیٹے کا گلا دبا کر خاموش نہ رہنے پر قتل کرنے کی دھمکیاں دیں اور گزشتہ منگل کو ملزم شہزاد میری بیوی کو اغوا کرکے لے گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ واقعے کا جی او آر تھانہ پر کیس درج کرایا گیا ہے جس پر پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے بھاری رشوت طلب کی اور نہ دینے پر پولیس نے مجھے تشدد کا نشانہ بنا کر جھوٹے کیسوں میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جی او آر پولیس ملزم کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میری بیوی کو بازیاب کرا کر میرے ساتھ انصاف کیا جائے دوسری صورت میں اپنے معصوم بچوں سمیت خود سوزی کرنے پر مجبور ہوں گا۔