مزید خبریں

با عزت بری ہونے کے باوجود جھوٹے کیسوں میں ملوث کیا جا رہا ہے، جمن چانڈیو

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ضلع دادو کے تعلقہ میہڑ کے گوٹھ واریا سو کے رہائشی محمد جمن چانڈیو نے اپنی ضعیف والدہ مسماۃ حاجانی کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دادو پولیس کی جانب سے میرے خلاف درج تمام جھوٹے مقدمات میں باعزت بری ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے مجھے دوبارہ جھوٹے کیسوں میں ملوث کرنے اور ہراساں کرنے سمیت دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے میں عدم تحفظ کا شکار ہوں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ دادو پولیس کی جانب سے جھوٹے کیس درج کرکے رشوت کے عوض کیس ختم کرنا پولیس کا معمول بن چکا ہے جبکہ میں کسی بھی قسم کی مجرمانہ کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہوں لیکن پولیس نے میرے خلاف ایک محاذ کھڑا کر رکھا ہے اور مجھے ناحق جھوٹے کیسوں میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ پولیس، ڈی آئی جی حیدر آباد اور ایس ایس پی دادو سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر دادو پولیس کی زیادتیوں سے مجھے نجات دلاکر تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔