مزید خبریں

راولپنڈی اسلام آباد کی فلورملز مالکان کا آج سے ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد (آن لائن)فلور ملز ایسوسی ایشن راولپنڈی اسلام آباد کے قائدین نے راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کے ناروا رویوں اور اوچھے ہتھکنڈوں اور غیر منصفانہ تقسیم اپنی من پسند ملوں کا کوٹہ بڑھانے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آ باد میں من پسند ملوں کو کوٹہ کی فراہمی مسترد کرتے ہیں ،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب اس بات کا نوٹس
لیں۔ حکومت نے سبسڈی پنجاب بھر کیلئے دی ہے لیکن راولپنڈی ضلعی انتظامیہ مداخلت کر رہی ہے۔کوٹہ صرف مخصوص افراد کو ملنا سراسر زیادتی ہے،ضلعی انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سوموار سے جڑواں شہروں کے عوام وزیراعظم کے سستے آٹے سے محروم ہونگے،اگرراولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رویہ درست نہ کیا گیا تو ہڑتال کا دائرہ پنجاب بھر تک پھیل جائے گا۔نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلور ملز ایسوسی ایشن راولپنڈی اسلام آباد کے ریجنل چیئرمین ریاض اللہ خان ، سابق وائس چیئرمین رضا احمد شاہ ،عاطف ندیم مرزا و دیگر کا کہنا تھا کہ 19 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی جانب سے مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے کے عوام کیلئے سستے آٹے کی فراہمی کا اعلان کیا اور 25 مئی سے آبادی کی بنیاد پر فلور ملز کو گندم کی فراہمی شروع کر دی گئی تاہم پھر 03 جون کو اچانک راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے گندم اجراء پالیسی کے بر عکس فراہمی شروع کر دی جسے راولپنڈی اسلام آبادفلور ملزایسوسی ایشن راولپنڈی اسلام آباد من پسند ملوں کو کوٹہ کی فراہمی مسترد کرتی ہے، راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کے ناروا رویوں اور اوچھے ہتھکنڈوں اور غیر منصفانہ تقسیم اپنی من پسند ملوں کا کوٹہ بڑھانے کے خلاف راولپنڈی اسلام آبادفلور ملزپیر سے ہڑتال کر رہی ہے،راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کی بنا پر پیر سے جڑواں شہروں کے عوام وزیراعظم کے سستا آٹا پروگرام سے محروم ہوں گے،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب اس بات کا نوٹس لیں۔ حکومت نے سبسڈی پنجاب بھر کیلئے دی ہے لیکن راولپنڈی ضلعی انتظامیہ مداخلت کر رہی ہے۔کوٹہ صرف مخصوص افراد کو ملنا سراسر زیادتی ہے۔