مزید خبریں

شہر قائد میں مون سون کا آغاز معمول سے قبل ہونے کا امکان

کراچی‘ اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر‘ اے پی پی) شہر قائد والے ہوجائیں تیار کیونکہ اس بار مون سون کا آغاز معمول سے قبل ہونے کا امکان بتایا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں کراچی میں جون کے وسط میں داخل ہوسکتی ہیں جبکہ اس بار مون سون کے دوران معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مون سون کو سپورٹ کرنے والا تمام سسٹم اس وقت طاقتور ہیں، مون سون کے 5 سے6 طاقتور سسٹم کراچی کو متاثر کرسکتے
ہیں۔ البتہ 15جون کے بعد مطلع ابر آلود رہنا شروع ہوگا۔علاوہ ازیںنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر حصوں میں اگلے 4 سے 5 دن تک درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کی پیشگوئی پر ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔ محکمے کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں آئندہ ہفتے گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا ۔