مزید خبریں

چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی کابینہ نے چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی،میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان کو چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرضہ حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے قرضے کے حصول کی منظوری دی۔ چین سے ملنے والا قرضہ3 سال کے لیے ہوگا۔چین سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالرز کا قرضہ ایک فیصد مارجن پر ملے گا۔ قرضہ 2019 کے معاہدے
کے تحت ملے گا ۔وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سمری کی منظوری دے دی۔