مزید خبریں

بغاوت اور کار سرکار میں مداخلت :کیپٹن (ر) صفدر پر2 عدالتوں میں فرد جرم عاید

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز) عدالت نے بغاوت کے مقدمے اور اشتعال انگیز تقریر کیس میں کیپٹن (ر)صفدر پر فرد جرم عاید کردی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بغاوت کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اعظم خان کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور لیگی ایم پی اے
عمران خالد پر فرد جرم عاید کرتے ہوئے شہادت اور استغاثہ کے گواہان کو 20 جون کو طلب کر لیا۔عدات نے سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں ملزمان کو 29 جون کو طلب کر لیا، جس میں کیپٹن صفدر اوروفاقی وزیر خرم دستگیر کو آئندہ خاصری سے استثنا مل گیا لیکن سابق میئر اور لیگی ایم پی اے عمران خالد ہر پیشی پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔دوسری جانب لاہورکی عدالت نے بھی اشتعال انگیز تقریرکے کیس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدرپر فردجرم عاید کردی، تاہم کیپٹن صفدر نے صحت جرم سے انکار کیا اور10 جون کو گواہوں کو طلب کرلیا۔