مزید خبریں

سندھ میں میٹرک کے امتحانات مکمل‘1873 نقل کے کیسز پکڑے گئے

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات مکمل، امتحانات میں نقل کیسز کی رپورٹ بورڈ چیئرمین نے وزیر بورڈ سندھ اسماعیل راہو کو پیش کردی ہے۔ وزیر بورڈ اسماعیل راہو نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ کے6 ڈویژن میں1873 نقل کے کیسز پکڑے گئے، جن میں488افراد دوسروں کی جگہ امتحان دینے پر اور14 طلبہ امتحانی پیپرمیں ردوبدل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں400 سے زائد طلبہ و طالبات نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سکھر، لاڑکانہ اور دیگر شہروں میں1000 سے زائد موبائل فونز پکڑے گئے، نقل میں پکڑے گئے طلبہ کو فیل کیا جائے گا تاکہ آئندہ نقل نہ کرسکیں۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ لاڑکانہ، میرپورخاص، سکھر اور شہید بینظیرآباد میں انٹر کے امتحانات10 جون سے کراچی میں18 جون اور حیدرآباد میں15 جون سے شروع ہوںگے۔