شانگلہ (صباح نیوز) خیبر پختونخوا میں شگانگلہ کے جنگلات میں 6 مقامات پر آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ شانگلہ میں آگ نے پہاڑوں پر قائم گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ علاقے میں خشک موسم کی وجہ سے آگ کے پھیلا ئو میں تیزی آئی۔ ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ فاریسٹ ریونیو اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں آتشزدگی پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں، آگ جھاڑیوں میں لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا‘ واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو چکیسر میں واقع ہیلتھ یونٹ گننگر میں منتقل کردیا گیا ہے۔