مزید خبریں

موجودہ صوتحال گزشتہ حکومت کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے‘فضل الرحمن

 

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے سے متعلق تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی، صوبائی وزرا، مشیر، معاونین اور سرکاری افسران کو مراعات میں 50فیصد کمی کرنی ہو گی اور اس کے علاوہ گریڈ 19سے اوپر کے بیوروکریٹس کو بھی مراعات میں 50فیصد کمی کرنی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوتحال گزشتہ حکومت کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے، اسی لیے ججز، جرنیل اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سمیت ہر طبقہ فکر کو قربانی دینی ہو گی۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ عوام اور حکومت کو مل کر مہنگائی کا مقابلہ کرنا ہوگا، عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جا چکا ہے اب حکومت کو اپنی ذمے داری ادا کرنی ہو گی اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے سخت فیصلے کرنا مجبوری ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف عوام کا سوچ رہی ہے اور کاش آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ان باتوں کا خیال رکھا گیا ہوتا۔