مزید خبریں

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے جدید بسوں کے ٹیسٹ ڈرائیو کا آغاز کر دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ ٹرانسپورٹ نے سندھ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کی جدید بسوں کے ٹیسٹ ڑرائیو کا آغاز کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی قیادت میں ماڈل کالونی سے آواری ٹاور تک بسوں کا ٹرائل کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کی 240 بسیں کراچی کے 7 اور 10 بسیں لاڑکانہ کے ایک روٹ پر چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی این آر ٹی سی کے تحت چلیں گی اوروہ آئندہ12 سال تک ان بسوں کو چلائے گی۔