مزید خبریں

ختم نبوت کے مضامین تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور

 

کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان اسمبلی نے ختم نبوتؐ کے عنوان سے مضامین نصاب تعلیم میں شامل کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرل۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی عبدالواحد صدیقی نے قرارداد پیش کی۔ عبدالواحد صدیقی نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و احادیث اور سیرت کی روشنی میں ختم نبوت مضامین نصاب تعلیم میں شامل کیے جائیں۔ بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ نے قرارداد کے حق میں کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ ہمارے ایمان کا حصہ اور اس کا دفاع ہمارا ایمانی فریضہ ہے۔ حکومتی رکن سردار عبدالرحمن کھیتران نے ایوان سے درخواست کی کہ قرارداد کو مشترکہ قرار دے کر منظور کیا جائے، ختم نبوت سے متعلق مضامین نصاب تعلیم میں شامل کرنے کی مخالفت نہیں کرسکتے تاہم اس کے لیے ہمیں وقت درکار ہوگا۔ سید عزیز اللہ نے کہا کہ ختم نبوت کو چیلنج کرنے والے مسلمان نہیں، امت مسلمہ کے دشمن ہیں۔