مزید خبریں

امن و امان کی بہتری کیلیے تاجر برادری پولیس کے ساتھ ہے ‘تنویر پاستا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )گل پلازہ مینجمنٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین اور آل کراچی تاجر اتحاد کے رہنما تنویر پاستا نے غلام قادر میمن کے آئی جی سندھ پولیس اور جاوید اوڈھو ایڈیشنل آئی جی بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں افسران انتہائی فرض شناس، تجربے کار اور انتہائی قابل شخص ہیں اور ہمیشہ امن و امان کے معاملات کو بہتر کرنے کے لیے کاروباری برادری کو ساتھ لے کر چلتے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ کاروباری افراد نے ہمیشہ دونوں افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔تنویر پاستا نے کہا کہ کراچی کی تاجر برادری نے شہر کے امن کے لیے ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً پولیس کا ساتھ دیا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے ،ہم نے ہر ممکن تعاون کیا ہے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔