مزید خبریں

آئی ایم ایف کی غلامی سے آزادی حاصل کی جائے ‘عبدالجمیل

کراچی(پ ر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے تحت ڈپٹی کمشنر کورنگی کے دفتر کے باہر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے ہولناک اضاگے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔احتجاجی مظاہرے میںجماعت اسلامی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ا۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60روپے کا اضافہ غریبوں کو زندہ درگور کیے جانے کا منصوبہ ہے شہباز شریف کو جب حکومت سنبھالنی نہیں آتی تو انہیں اقتدار میں آنے کی ضرورت کیا تھی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی غلامی سے آزادی حاصل کی جائے ۔