مزید خبریں

پر تشدد واقعات میں تاجر سمیت 6افراد جاں بحق، 9زخمی ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات وپر تشدد واقعات میں تاجر سمیت 6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں خاتون سمیت 9افراد زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود نیا گولیمار میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول55سالہ محمد ابراہیم ولد عبدالجباکا خواجہ اجمیر نگری میں اپنا کاروبار ہے، قتل کی وجوہات کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔پولیس کا قتل کی واردات سے متعلق کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں ہے۔ گاڑی پر موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کی، مقتول گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھا ہوا تھا، گاڑی مقتول کا ڈرائیور چلا رہا تھا جو محفوظ رہا۔ کار سوار تاجر شادمان کے رہائشی کو ٹارگٹ کیا گیا،مقتول کو گولیاں جسم کے اوپری حصے پر لگی،تاجر ابراہیم کی لاش عباسی شہید اسپتال میں ضابطہ کے بعد ورثاء کے سپرد کردی گئی،پولیس کے مطابق مقتول سے کوئی چیز چھینی نہیں گئی، واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کررہے ہیں۔ڈیفنس کے علاقے ڈیفنس فیز 04 بیت السلام مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت 50سالہ باز گل ولد امین گل کے نام سے ہوئی ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء￿ کے حولاے کر دی ہے،نبی بخش تھانے کی حدود گارڈن شو مارکیٹ کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کی چھت سے گرکر ایک شخص جاںبحق ہو گیا،جسے اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت 40سالہ عمر فاروق ولد سمیع اللہ کے نام سے ہوئی ،ورثاء￿ بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے،ادھر شاہراہ نور جہاں کے علاقے نارتھ ناظم آباد کٹی پہاڑی سے گرکر ایک شخص جاں بحق ہو گیا،جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کے پا س سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہو سکے ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش سرد خانے رکھوادی ہے،سپرہائی وے دنبہ گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں 38سالہ محمد ارشد نور ولد نور محمد جاں بحق ہوگیا ۔دوسری جانب کورنگی کے علاقے کورنگی 2.5 نمبر ریاض چوک کے قریب فائرنگ 22سالہ محمد عمر ولد محمد شوکت زخمی ہو گیا،کورنگی کے علاقے کورنگی 3.5 نمبر سیکٹر C-33 کے قریب گھر میں فائرنگ55سالہ شکیل ولد مہدی حسن اور 22سالہ اْویس ولد شکیل زخمی ہو گئے،ادھر برگیڈ کے علاقے خداداد کالونی مدینہ مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 55سالہ رفیق احمد ولد فرید احمد زخمی ہو گیا، خداداد کالونی مدینہ مسجد کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 55سالہ رفیق احمد ولد فرید احمد زخمی ہوگیا ۔ سہراب گوٹھ کے علاقے مچھر کالونی کے قریب جھگڑے میں فائرنگ سے 21سالہ یعقوب ولد مولا داد زخمی ہوگیا۔کورنگی ساڑھے تین نمبر 35C مکان نمبر 273 فیضان رضا مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 02 افراد 16سالہ شکیل اورمہندحسن ز خمی ہوگئے ، بریگیڈ تھانے کی حدود تاج کمپلکس فرسٹ فلور سی ٹو میںجھگڑے کے دوران 40سالہ مریم بی بی ر زخمی ہوگی، مضروب کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔