مزید خبریں

تیل قیمتوں میں ہولناک اضافہ ظلم ہے ،خالد خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر )نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے ہولناک اضافے کے خلاف صنعتی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔اس موقع پر محنت کشوں نے نے پلے کارڈ اور بینر بھی اٹھائے ہوئے تھے جس پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے خلاف نعرے در ج تھے۔نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان کا کہنا ہے کہ تیل قیمتوں میں ہولناک اضافہ ظلم کے مترادف ہے جبکہ جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آگیا ہے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںہونے والے اضافے نے ملک میں ایک قیامت برپا کر دی ہے ہر شخص آج مہنگائی سے چیخ اٹھا ہے ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے ۔حکومت وزراء اورسرکاری افسران کا پیٹرول بند کرے اور فضول عیاشیاں بند کی جائیں ۔حکومت اب بھی پیٹرول پر30روپے اور ڈیزل پر80روپے منافع کما رہی ہے ۔آئی ایم ایف کی غلامی میں حکومت نے پوری قوم کو تباہ کر دیا ہے اور اب پیٹرول کے بعد بجلی کے یونٹ میں8روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو کہ عوام کو دیوار سے لگا دے گا ۔این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی طرح موجودہ حکمراں بھی عوام دشمن اور غریب دشمن پالیسوں پر عمل پیرا ہیں جس سے ملک میں غربت میں اضافہ ہورہا ہے۔آئی ایم ایف کے اشارے پر ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کیا رہا ہے ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے بعد بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ظلم کی انتہا ہے ۔