مزید خبریں

میمن گوٹھ میں جعلی وکیل کی کار سے 11 کلو سے زائد چرس برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )میمن گوٹھ پولیس نے جعلی وکیل کی کار سے 11 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی، ایس ایچ او کے مطابق گرفتار ملزم کراچی سے سجاول منشیات سپلائی کر رہاتھا۔ تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے چوکنڈی قبرستان کچے راستے پر گاڑی نمبر BUA-688 کو روکا جس پر سندھ ہائی کورٹ کی پلیٹ آویزاں تھی، کار میں موجود شخص نے اپنا تعارف وکیل کی حیثیت سے کرایا ، پولیس نے کار کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے بھاری مقداد میں چرس برآمد کرلی۔ایس ایچ او میمن گوٹھ انسپکٹر عتیق الرحمان کے مطابق گرفتار ملزم محمد ابراہیم سویو سے 11 کلو پانچ سو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کی ہے ، گرفتار ملزم خود کو وکیل ظاہر کرنے کے ساتھ خود کو ہائی کورٹ بار کا ممبر بھی بتلا رہا تھا۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد ملیر سے تعلق رکھنی والے بعض سیاسی جماعت کے رہنماؤں کی جانب سے مجھے دھمکی آمیز فون کالز بھی موصول ہوئے کہ ملزم کو فوری طور پر رہا کیا جائے بصورت دیگر انہیں آپکو کو معطل کروادیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ ملزم نے تفتیش کے دوران ایا کچھ نہیں بتایا کہ اسکے رشتے ایم این اے یا ایم پی ہے تاہم ایسی باتیں سامنے آئی ہیں کہ ملزم کے رشتے دار کافی طاقتور ہیں۔