مزید خبریں

مفتاح اسماعیل اپنے باسز سمیت آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گئے‘عمران اسماعیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل فوری طور مستعفی ہوکرعوام کو تھوڑا ریلیف دے سکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں عمران اسماعیل نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے نالائق اور نااہل کٹھ پتلی وزراء اپنے تجربے غریب عوام پر کررہے ہیں، بجلی پیٹرول کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافہ شرمناک عمل ہے۔سابق گورنر سندھ نے کہاکہ آئی ایم ایف نے جھکنے کا کہا تو مفتاح اپنے باسز سمیت لیٹ ہی گئے۔انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل فوری طور مستعفی ہوکرعوام کو تھوڑا ریلیف دے سکتے ہیں۔