مزید خبریں

آتشزدگی ،پانی فراہم کرکے زیادہ نقصان سے بچایا،واٹربورڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ ڈپارٹمنٹل اسٹورمیں لگی آگ کے لیے فائربریگیڈ حکام کو 10لاکھ گیلن پانی بلامعاوضہ فراہم کیا اور آتشزدگی کے دوران پانی فراہم کرکے زیادہ نقصان سے بچایا۔ترجمان کے مطابق چار روز قبل جیل چورنگی کے قریب ڈپارٹمنٹل اسٹور چیز کے اطراف اور گریس گارمنٹس فیکٹری مرتضیٰ چورنگی لانڈھی میں لگنے والی آگ کی اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹر بورڈ نے وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے مختلف ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے ۔