مزید خبریں

کے ایم سی کو مزدوروں بے یارومدد گار نہیں چھوڑیں گے، حاجی حمزہ بلوچ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پیپلز یونٹی آف کے ایم سی کا مرکزی پاکستان پیپلز پارٹی سے الحاق ہے، پیپلز یونٹی آف کے ایم سی کے آفس اولڈ سٹی بلڈنگ میں پیپلزیونٹی آف کے ایم سی میں شمولیت کے حوالے سے ایک سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں سٹی وارڈن اور کے ایم سی کے دیگر اداروں سے آئے ہوئے ملازمین نے پیپلز یونٹی میں شمولیت اختیار کی ۔پیپلز یونٹی کے سرپرست اعلیٰ حاجی حمزہ بلوچ ،سربراہ پیپلز یونٹی آف کے ایم سی شفیع ولی لاسی ،صدر اشرف اعوان ،کیپٹن شبیر جدون ،عابد خان اورراجا بابر نے اظہار خیال کیا ۔حاجی حمزہ بلوچ نے کہا کہ ہم کے ایم سی کو مزدوروں بے یارومدد گار نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس بات پر خوشی ہے آپ لوگ پیپلز یونٹی کے ایم سی کا حصہ بنے ،آپ مزدوروں کی جماعت پیپلز پارٹی بالواسطہ جڑ گئے ہیں یہ وہ پارٹی جس کے قائد ذوالفقا ر علی بھٹو تھے۔