مزید خبریں

تاجروں کاملک گیراحتجاجی تحریک شروع کرنے کااعلان

کراچی(پ ر)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد ،سینئر نائب صدر سید لیاقت علی، جاوید حاجی عبداللہ اور عثمان شریف نے بجلی، پیٹرولیم مصنوعات اورکوکنگ ائل کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف پیر 5جون سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے بجلی اور پیٹرولیم کے نرخوں میں ظالمانہ اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس ظالمانہ اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔