مزید خبریں

جعلی ویزے پر پولینڈ جانے والا ہری پور کا رہائشی مسافر گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جعلی ویزے پر پولینڈ جانے کے خواہشمند ہری پور کے رہائشی مسافر کو گرفتار کر لیا گیاہے۔کراچی ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے کارروائی کی گئی، اس دوران جعلی ویزے کا استعمال کرتے ہوئے پولینڈ جانے کے خواہشمند مسافر کو گرفتار کر لیا ۔ذرائع کے مطابق تنویر احمد نامی ملزم غیرملکی ائر لائن کے ذریعے دوحا کے راستے پولینڈ جا رہا تھا، دوران امیگریشن افسر نے ملزم کے پاسپورٹ پر موجود پولینڈ کے جعلی ویزے کا سراغ لگایا۔