مزید خبریں

یورپی پولیس کا8بڑے انسانی اسمگلروںکی گرفتاری کادعویٰ

دی ہیگ(صباح نیوز)یورپی پولیس نے 8 چوٹی کے انسانی اسمگلروںکوگرفتارکرنے کادعویٰ کیا ہے۔یورپی پولیس نے اس گروہ کے لیے ”کنگ پنز کی اصطلاح استعمال کی جس کا مطلب ہے ‘اسمگلنگ جیسے جرائم میں ملوث افراد کے ” محور یا مرکز کی حیثیت رکھنے والا گروپ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ان کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا ہے۔جرمن ٹی وی رپورٹ کے مطابق یورپی پولیس نے ایک نہایت خطرناک اسمگلنگ نیٹ ورک کی گرفتاری اور اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا
دعویٰ کیا ہے۔ اس بارے میں دی ہیگ سے فرانسیسی خبر رساں ادارے کی طرف سے گزشتہ روزموصول ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ یورپی یونین کی پولیس ایجنسی یوروپول نے گزشتہ برس اگست میں شروع کیے جانے والے اس آپریشن کو مربوط بنایا تھا۔یورپی پولیس کاکہنا ہے کہ 10 ہزار پاکستانی، افغان اورشامی مہاجرین یورپ پہنچائے گئے۔