مزید خبریں

شاہد خاقان نے وزیراعظم کو مذاکرات کامشورہ دے دیا

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہدخاقان عباسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو سیاسی ڈائیلاگ شروع کرنے کامشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے جذبے اور نیک نیتی کے ساتھ سیاسی جماعتوںکومذاکرات کی دعوت دیں، سیاسی فائدے کی بات نہیں۔سیاست کو ملکی مفاد کے لیے استعمال ہونا چاہیے، معاملات کو بگاڑنے میں نہیں ۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ملک کوایک نئے
ڈائیلاگ کی ضرورت ہے جس میں ڈائیلاگ ہوناچاہیے کہ ملک کے معاملات کوکیسے چلائیں گے، سیاسی جماعتیں بیٹھ کر آئین کے مطابق وسیع اصول طے کریںاور آگے بڑھنے کاراستہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا گالم گلوچ اور لوگوں کو حملہ آور ہونے کی شہ دینے سے نظام چل جائے گا؟ ہمیں طے کرنا ہے کہ یہ سیاسی نظام ہے، دشمنی نہیں، کوشش توکرنی پڑے گی، یہ صرف سیاسی نظام تک محدود نہیں، معاشی صورتحال سب کو مذاکرات کی طرف جانے پر مجبورکرے گی۔