مزید خبریں

یاسین ملک کی سزا کیخلاف شکاگو میں احتجاجی مظاہرہ

شکاگو(اے پی پی)امریکا کے شہر شکاگو میں بھارتی قونصل خانے کے باہرکشمیریوں اور سکھوں نے ایک مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارتی عدالت کی جانب سے کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کو دی جانے والی غیر منصفانہ عمر قید کی سزا کی شدید مذمت کی۔ احتجاجی مظاہرہ میں کشمیریوں اور سکھوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے بھارتی حکومت کے مذموم ہتھکنڈوں اور اقلیتوں کی نسل کشی کے
خلاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ محمد یاسین ملک کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی بھارت سے آزادی اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے محمد یاسین ملک کو دی گئی سزا کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔