مزید خبریں

انسانیت کی خدمت اول عبادت ہے،عبدالحمید عباسی

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)انسانیت کی خدمت کر نا سب سے اول عبادت ہے اللہ و رسول اللہ نے واضع پیغام دیا ہے کہ مخلوق خدا کوایک وقت کے کھانے کا سہارا بن کر اللہ و رسول اللہ کی خوشنود گی حاصل کر نے کا واحد ذریعے ہے اے ایمان والوں اللہ کے عطا کر دہ مال کو پاک کر نے کے لیے زکوٰۃ ادا کیا کروں اور دنیا وی مسائل کے حل کے لیے اپنی جان کا صدقہ دے کر قدرتی آفاق سے بچا جاسکتا ہے تمام مذاہب کے افراد کو ایک ہو کر غربت کی لکیر سے نیچے رہنے والے افراد کی مد د کا اپنا شعار بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار خاندان عباسیہ کے سینئر بزرگ سماجی ورکر سابقہ کونسلر عبدالحمید عباسی اور متحد ہ اتحاد عباسیہ انٹر نیشنل کے تعلقہ صدر محمد عمر عباسی نے ہفتوار چلنے والے ایمان دستر خوان کے مشہور سلسلے ایمان کے مہمان میں شر یک ہو کر ہو نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالہیار پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایمان دستر خوان پر پہنچ کر مخلوق خدا کو لنگر کرتے ہو ئے دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا کہ مہنگائی کے دور میں حکم خداوند ی پر عمل پیر ا ہو کر ایمان دستر خوان کی ٹیم نے جو مشن شروع کر رکھا ہے وہ اولیا اللہ کی کرم نوازی اور اللہ و رسول کی رحمت و نعمت کی کھلی دلیل ہے۔