مزید خبریں

ایک ہفتے میں دو مرتبہ پیٹرول کے نر خ میں اضافہ زیادتی ہے ،مظاہرین

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)اتحادی حکومت نے پیٹرول بم گرا کر مہنگائی کی ماری عوام کو عمران خان کی یاد دلا دی ،جیکب آباد میںرکشا ڈرائیوروں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،پریس کلب کے سامنے دھرنا روڈ بلاک ،تپتی دھوپ میں سخت نعرے بازی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف رکشا ڈارئیورز کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ قاسم لوہر ،دوست لاشاری راحب علی ،قلاتی خان کی قیادت میں نکالا گیا ۔ مظاہرین نے رکشے پریس کلب کے سامنے کھڑے کرکے روڈ بلاک اور ٹریفک معطل کر دی اور تپتی دھوپ میں وفاق میں اتحادی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے دور میں ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں60روپے بڑھا کر غریب عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے اب تو گزارا بھی مشکل ہو گیا ہے سواری والے کرایہ 50 روپے سے زیاد ہ نہیں دیتے پی پی اور ن لیگ کی حکومت ناکام ہے ان سے تو عمران خان کی حکومت اچھی تھی،پیٹرول فی لیٹر 210 کرکے مہنگائی کی انتہا کر دی گئی ہے جو کہ عوام سے سراسر زیادتی ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم شہباز زشریف اور مفتاح اسماعیل سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل کر ناکام حکومت کیخلا ف سراپا احتجاج ہو گی ۔