مزید خبریں

شہدادپور،پیٹرول کے نرخ میں اضافے کی اطلاع آتے ہی پمپ مالکان نے فروخت بند کردی

شہدادپور (نمائندو جسارپ ) شہدادپور اور اس کے مضافات میں قائم پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کی قیمتوں کے اضاف کی خبر سنتے ہی پیٹرول کی فروخت بند کردی جس سے شہریوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پیٹرول کی قیمتوں پر انجمن تحفظ تاجران شہدادپور کے صدر الحاج غلام دستگیر قریشی نے کہا کہ تاجر برادری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مسترد کرتی ہے۔جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور پیٹرولیم مصنوعات سے وابسطہ طبقہ شدید متاثر ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے پہلے کاروبار شدید متاثر ہے۔کاروبار ٹھپ ہوکررہ گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔