مزید خبریں

ٹنڈوالٰہیار، اساتذہ نے 7 جون کو احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)سندھ کے پرائمری استادوں نے اپنے مطالبات کے حصول کے لیے 7 جون کو کر اچی پر یس کلب کے سامنے دھر نا دینے کا اعلان کردیا، سندھ بھر کے ایک لاکھ 37ہزار پرائمری استاتذا کو اپنے حقو ق کے لیے پ ٹ الف کی مر کزی کال پر 7 جون کو سند ھ کے کو نے کونے سے پرائمری اساتذہ کو کراچی پہنچنے کی ہدایت حکومت سند ھ جب تک پرائمری اساتذہکے جائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے تب تک ہماری احتجاجی تحریک جاری رہی گی ہم گر فتاریوںاور دھکمیوں سے دڑنے والے نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پ ٹ الف کی مر کزی جوائنٹ سیکرٹری آپا امینہ طاہر قنبرانی نے ٹنڈوالہیار میں استادوں کی میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سند ھ اور وزیر تعلیم کو اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر چکے ہیں سر کاری ملازمین کے جو بھی مطالبات کی تحریک شروع ہو ئی اس میں پرائمری استادوں نے فرنٹ مین کا کر دار ادا کیا ۔آپا امینہ طاہر قنبرانی نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ سند ھ حکومت کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کر نے والے ملازمین کو سالانہ انکریمنٹ پر عمل کیا جائے استادوں کو سیکنڈری سائیڈ پر پروموشن ختم کیے گئے ہیں تو پھر پرائمری استادوں کو سیکنڈری اسکولوں میں شامل کر کے کیمپس بنانے کی پالیسی کو ختم کیا جائے ،بائیو میڑک سسٹم کے تحت سندھ کے ریگولراستادوںکو نوکری سے بر طر ف اور جبری ریٹائرڈکر نے اور لاکھوں روپے کا جرم عائد کر نے والی سزاکو ختم کر کے بائیومیٹرک سٹم کو تبدیل کیا جائے جبکہ گزشتہ پانچ سالوں سے ملازمین کی بنیادی تنخوائیوں کے اسکیل ریوائز کیے جائیںمہنگائی کو مد نظر رکھ کر تنخوائیوں میں اصافہ کیا جائے اور ماضی میں استادوں کی اولاد کو 25فیصد کوٹہ دیا جائے یا استادوں کی اولاد کو 20فیصد اصافے نمبر روکرومنٹ پالیسی میں شامل کیا جائے اور گروپ انشورنس کی رقم کلیم میں تبدیل کی جائے استادوں کوبی ایڈ ، ایم ایڈ کے استادوں کو سال 2001ء سے بند انکریمنٹ کو بحال کیا جائے سند ھ کے دیگر ملازمین کی طر ح سندھ کے استادوں کو یوٹیلیٹی الائونس دیا جائے اور پرا ئمری استادوں کو 17گریڈ میں تر قی دیکر چیف ہیڈ ماسٹر ز کی پوسٹیں مقر ر کر کے 50فیصد سینئر پرائمر ی استادوں کو پروموشن دیا جائے ۔ اس موقعے پر سید عبدالرزاق شاہ، جمن جروار، محمد خان، عرس عمرانیاور اسلم جروار نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ بڑی تعداد میں پرائمر ی استادوں نے توریب میں شر کت کرکے یکجہتی اور اتحاد کا ثبوت دیا۔