مزید خبریں

قنبر علی خان، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،8 گرفتار

قنبر علی خان(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی ضلع قنبر شہدادکوٹ بشیر احمد بروہی کی سربراہی میں قنبر ضلعی پولیس کا سماج دشمن عناصروں کے خلاف کریک ڈاؤن 8 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 کلو 70 گرام چرس ، شراب ، اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرکے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات رجسٹرڈ کرلیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونصیرآباد نے پولیس کے ہمراہ دو مختلف مقامات گاجی روڈ اور میرواہ پل پر کارروائی کرکے دو ملزمان جاوید عرف جعفر چانڈیو اور عبدالستار چن کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو غیرقانونی پستول ، بھاری تعداد میں گولیاں ومیگزین اور مسلح ڈکیتی کے دوران چھینی گئی ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے جبکہ گاجی کھاوڑ پولیس نے بگوسیم کینال پر ناکہ بندی کرکے ایک خطرناک اشتہاری ملزم بادل لاڑ کو موقع پر گرفتار کرلیا ہے ، جبکہ قنبر سٹی پولیس نے دو مختلف مقامات قنبر دوست علی روڈ اور قنبر باگوڈیرو ہائی اسکول کے نزدیک کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروش ملزمان راشد گرامانی اور پیارل کھوسو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ہزار گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ہے،جبکہ بہرام پولیس نے میر واٹر کے علاقے میں کارروائی کرکے ایک منشیات فروش ریاض چانڈیو کو گرفتار کرکے 1020 گرام چرس برآمدکرلیا ہے ، جبکہ وگن پولیس نے و گن لاڑکانہ بائی پاس پر پیٹرول پمپ کے نزدیک کارروائی کے دوران دو ملزمان عبدالصغیر چانڈیو اور فراز چانڈیو کو گرفتار کرکے دونوں کے قبضے سے 1050 گرام چرس اورپانچ غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کرلی ہیں۔اس حوالے سے ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ بشیر احمد بروہی نے صحافیوں کو بتایاکہ ملزمان جاوید عرف جعفر چانڈیو ، بادل لاڑ اور ملزم عبدالستار چن مسلح ڈکیتی ، پولیس مقابلوں اورچوری جیسے سنگین مقدمات میں مفرور تھے جو قانون کی گرفت میں آگئے ہیں ان ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول برآمد ہونے کے بعد سندھ آرمز ایکٹ کے تحت دو الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ باقی 6 مذکورہ منشیات فروشوں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت 6الگ مقدمات رجسٹرڈ کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔