ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی نے ماضی میں بھی ٹنڈوآدم کے عوام کی بھرپور خدمت کی ہے اور بے شمار ترقیاتی کام کروائے ہیں مگر موجودہ ایڈمنسٹریشن اور نام نہاد نمائندوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ٹنڈوآدم شہرکھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے بلدیاتی الیکشن قریب ہے ٹنڈوآدم کے عوام جماعت اسلامی کے باضمیر نمائندوں کا ساتھ دیں اسکے دستو بازو بنیں جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں ،مشتاق احمد عادل۔جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے نائب امیر مشتاق احمد عادل کی سربراہی میں ٹنڈوآدم الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ٹنڈوآدم تعلقہ سٹی کے 9 وارڈ کے امیدواروں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی وارڈ نمبر 17 کے کامران عزیز غوری ایڈووکیٹ ،وارڈ نمبر 18 کے فیصل عزیز غوری ایڈووکیٹ ، وارڈ نمبر 15 کے مطلوب علی خان، وارڈ نمبر 14 کے عدیل معروف وارڈ نمبر 8 مشتاق احمد عادل، وارڈ نمبر 12 کے حاجی نور حسن وارڈ نمبر 19کے خلیل احمد وارڈ نمبر 6 کے حاجی رشید احمد نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرا دیا گیا ہے اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جس سے مہنگائی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا اب وقت آگیا ہے عوام نا اہل حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہے جماعت اسلامی ملک میں حقیقی تبدیلی اور ملک میں عادلانہ نظام لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹنڈوآدم شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے شہریوں کو چاہیے کہ شہر میں جماعت اسلامی کے باضمیر اور ایماندار امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں ۔مشتاق احمد عادل نے امیدواروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے وارڈ میں ورک شروع کردیں عوام سے رابطہ مہم کا تیزی سے آغاز کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے امیدوار بلدیاتی انتخاب میں ٹنڈوآدم شہر سے مکمل طور پر حصہ لے رہے ہیں اور ٹنڈوآدم کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کریں جماعت اسلامی کے امیدوار ٹنڈوآدم کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے اور شہر کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔