مزید خبریں

میرواہ گورچانی: عمران خان کے بیان کیخلاف پی پی کی ریلی

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) سابق وزیر اعظم عمران نیازی اپنا دماغی توازن کھو بیٹھا ہے، آصف علی زرداری کے حکم پر پورا ملک نیازی کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ انجینئر چودھری احسان الحق آرائیں،سابق وزیر اعظم عمران خان کے گزشتہ روز کے بیان کا میں ملک کے 3 ٹکڑے کرنے اور ملکی اداروں کے خلاف بیان دینے پر آصف زرداری کے حکم پر پیپلز پارٹی میرواہ گورچانی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے سابق چیئرمین و وارڈ نمبر 8 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ اُمیدوار انجینئر چودھری احسان الحق آرائیں نے کہا کہ عمران نیازی کابیان ملک دشمنی پر مبنی ہے وہ اپنا دماغی توازن کھو بیٹھا ہے وارڈ نمبر4 کے اُمیدوار پی پی کے جیالے چودھری منیر احمد آرائیں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک پاکستان کی حفاظت کی ضامن ہے کسی کو بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پیپلز پارٹی شجاع آباد کے سیکرٹری اطلاعات و وارڈ نمبر 2 کے امیدوار ایڈوکیٹ ہیرا لال میگھواڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی شہادت کے موقع پر کچھ لوگوں نے پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگایا تھا اس وقت بھی آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا آج سابق وزیر اعظم عمران نیازی نے پاکستان توڑنے کا غیر ذمہ دارانہ اور ملک دشمنی بیان دیا جس پر مرد حر آصف زرداری نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔