گھارو (نمائندہ جسارت) شہر میں اقلیتی برادری کا بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی اور بااثر شخص کی جانب سے علاقے کا پانی بند کرنے کے خلاف ایک روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا جس کی قیادت سابق کونسلر اور پیپلز منیارٹی ونگ ٹھٹھہ کے رہنما لال مہیشوری کررہے تھے۔ اقلیتی برادری کی جانب سے لگائے گئے کیمپ میں شہر کی جانی مانی شخصیت سماجی رہنما آصف جوکھیو نظیر احمد خانیو سمیت مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور مہیشوری برادری کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی پر زور مذمت کی۔ اس موقع پر کیمپ میں موجود افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھارو میں مہیشوری برادری بڑا ووٹ بینک رکھتی ہیلیکن ہر دور میں اسے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیانچند ایسرانی صرف کوہستانی ہندوؤں کو اہمیت دیتے ہیں اور ان کی ہر جائز ناجائز بات کو فوری اہمیت دی جاتی ہے جبکہ ہمارے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں والا سلوک کیا جاتا ہے ہمارے گھروں پر قبضہ کیا جارہا ہے ہمارا پانی ہمارا راستہ بند کیا جارہا ہے ہمارے قدیمی مندر زبوں حالی کا شکار ہیں قبرستان تباہ ہورہے ہیں جبکہ ہمیں گھارو کے ایک بااثر ہندو سیٹھ کی جانب سے مسلسل خوفزدہ کیا جارہا ہے۔