مزید خبریں

پاکستان اورمشرقی یورپ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اورمشرقی یورپ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے، جولائی سے اپریل 2022 تک کی مدت میں مشرقی یورپ کوپاکستانی برآمدات میں 8.94فیصد اوردرآمدات میں 20.20 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے10 ماہ میں روس، ہنگری، رومانیہ، یوکرائن اورمشرقی یورپ کے دیگرممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 635.52 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8.94 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی یورپ کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 584.24 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ اپریل 2022 میں مشرقی یورپ کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو57.26 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجومارچ میں8.97 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 64.68 ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2021 میں مشرقی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو708.92 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔