مزید خبریں

ملک میں یوریا کی کھپت میں اضافہ ڈی اے پی کی کھپت میں کمی

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں یوریا کی کھپت میں جاری کیلنڈرسال کے دوران اضافہ جبکہ ڈی اے پی کی کھپت میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔این ایف ڈی سی اورعارف حبیب لمیٹڈ کے اعدادوشمارکے مطابق جاری کیلنڈرسال کے پہلے 5 ماہ یعنی جنوی سے لیکرمئی تک کی مدت میں ملک میں 2504000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ کیلنڈرسال کی اسی مدت میں ملک میں 2209000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔مئی 2022 میں ملک میں 412000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی جواپریل کے مقابلہ میں 10 فیصدکم اورگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 18 فیصد کم ہے، اپریل میں ملک میں یوریا کی کھپت کاحجم 459000 ٹن اورگزشتہ سال مئی میں 501000 ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔