مزید خبریں

سرکاری و نجی ادارے مل کر آلودگی ختم کریں،نعیم قریشی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی یوم ماحول اتوار 5جون کو پوری دنیا میں منایا جائے گا۔نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ اس سلسلے میں کئی پروگراموں کا انعقاد کر ے گا یہ بات فورم کے صدر محمد نعیم قریشی نے بتائی۔اتوار 5جون کو پی آئی اے ماڈل اسکول میں چلڈرن ٹیلنٹ شو منعقد کیا جائے گا جس میں بچے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے اور شجرکاری بھی کی جائے گی۔11جون کو آرٹس کونسل کے تعاون سے موسمیاتی تغیر اور ہماری ذمہ داری پر ایک سیمینار ہوگا جس میں ماہرین ، این جی اوز کے نمائندے اور کارپوریٹ سیکٹر کی نمایاں شخصیات اظہار خیال کریں گی۔