مزید خبریں

خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2022 تک کی مدت میں پام آئل کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42.73 کی نموریکارڈکی گئی ہے، جولائی سے لیکراپریل 2022 تک کی مدت میں 2.794 ارب ڈالرکاپام آئل درآمدکیاگیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات کاحجم 1.957 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔