مزید خبریں

اوپن مارکیٹ:ڈالر کی قیمت فروخت 198.40روپے ہو گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر پاکستانی روپیہ ڈالر کے دبائو کا شکار ہو گیا جس کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہو گیا اور اس کی قدر197روپے سے بڑھ کر198روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں 45پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 197.60روپے سے بڑھ کر198.15روپے اور قیمت فروخت197.80روپے سے بڑھ کر198.25روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 90پیسے کے نمایاں اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 196.50روپے سے بڑھ کر197.40روپے اور قیمت فروخت 197.50روپے سے بڑھ کر198.40روپے ہو گئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں 1.30 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یوروکی قیمت خرید 209روپے سے بڑھ کر210.30روپے ہو گئی۔