مزید خبریں

پولیس رپورٹنگ کیمپس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الائنس آف آرام باغ مارکیٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی جانب سے رمضان المبارک میں پولیس رپورٹنگ کیمپس کے حوالے سے ایک شاندار تقریب اللہ والا مارکیٹ کے آفس میں منعقد کی گئی ایس ایچ او آرام باغ اعظم راجپر ، ایس ایچ او نبی بخش سٹی میڈم تسنیم اقبال اور ڈی ایس پی پریڈی ملک صفدر کو رمضان المبارک میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اس کے علاوہ الائنس آف آرام باغ مارکیٹس ایسوسی ایشن کے بزرگ ممبر ضمیر احمد قریشی نے چیئرمین آصف گلفام ،جنرل سیکرٹری دلشاد بخاری اور کاشف سلاٹ کی خدمات کو بھی سراہا اور ایوارڈ دیے۔