مزید خبریں

کے الیکٹرک کا لا ئسنس منسوخ کیا جائے ‘مرزا عالم بیگ

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر)عالمی مجلس امن برائے بین المذاہب ہم آ ہنگی پاکستان کے مرکزی رہنماء اور معروف سماجی ر ہنماء مرزا عالم بیگ نے کہا ہے کہ پانی کا K-4منصوبہ فوری مکمل کیا جائے ، 650ملین گیلن پانی ساڑھے تین کروڑ عوام کا جائز اوربنیادی حق ہے، اس میںکسی قسم کی کمی یا کٹوتی نہ کی جائے ، کے الیکٹرک مافیا کو لگام دی جائے ، اس کا لا ئسنس منسوخ کیا جائے ، لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کا خاتمہ کیا جائے ، کراچی کو بین الاقوامی طرز کا ٹرانسپورٹ نظام دیا جائے ،کوٹا سسٹم کے نام پر کراچی کی حق تلفی بند کی جائے ، کراچی کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں دی جائیں ،تعلیم ، صحت ، سیوریج ، گیس ، اسپورٹس ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا مربوط نظام بنا یا جائے ، بلدیاتی اختیارات و وسائل شہری حکومت کو منتقل کرتے ہوئے کراچی میں بااختیار شہری حکومت کا نظام وضع کیا جائے ،سندھ حکومت کسی صورت بھی بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار نہ ہو، پیٹرولیم کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافیہ کی شدید مذمت اور مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر حکومت واقعی حقیقی ریلیف دینا چاہتی ہے تو فوری یہ فیصلہ واپس لے ۔گزشتہ روز اپنے ایک جاری کردہ بیان میں مرزا عالم بیگ نے مزید کہا کہ کراچی پورے ملک کی معیشت چلاتا ہے لیکن کراچی کو چلانے والا کوئی نہیں ،کراچی کے ٹیکسوںسے ہی لاہور ، پنڈی ، اسلام آباد اور پشاور میں میٹرو بسیں چل رہی ہیں ، یہ پروجیکٹس سال ڈیڑھ سال میں مکمل کر لیے گئے لیکن کراچی کا ایک گرین لائین منصوبہ 6سال گزرجانے کے بعد بھی مکمل نہیں کیا گیا اور ادھورا گرین لائین منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے ،چند کلو میٹر کا اورنج لائین منصوبہ بھی تاحال نا مکمل ہے ، ماضی اور موجودہ حکومتوں کے ظلم و ستم اور نا انصافیوں کے باوجود اب بھی کراچی میں زندگی رواں دواں ہے۔