مزید خبریں

بینکوں کے ایجنٹس اور معاونتی شراکت دار کے طورپرکردار کی تعریف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان بینکس ایسوسی ایشن ( پی بی اے ) نے پاکستان کے بینکوں کے عملدرآمدی ایجنٹس اور معاونتی شراکت داروں کے طور پر موثر اور مربوط کردار کو اجاگر کیا ہے۔ توفیق حسین ، سی ای او، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے مطابق اسٹیٹ بینک اور حکومت نے کوویڈ۔19 کی وبا سے نمٹنے کے لیے متعدد پروگرام شروع کیے ، روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کا آغاز کیا، کم لاگت ہائوسنگ ، زرعی فنانس اور ایس ایم ای فناسنگ کے ترجیحی شعبوں کو قرضوں کی فراہمی پرزور دینے کے علاوہ اس اقتصادی سرگرمیوں کی رفتار کو برقرار رکھا جو ملکی ترسیلات زرمیں اضافہ کا سبب بنا۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ کورونا وبا ریلیف کے لیے سب سے بڑا اقدام نئے صنعتی یونٹوں کے قیام کے لیے رعایتی فنانسنگ کی فراہمی ہے۔ عارضی اقتصادی ری فنانس سہولت ( ٹی ای آر ایف )کے تحت بینکوں نے دس سالہ مدتی قرضوں کے لیے فکسڈ ریٹ پر فنانس فراہم کیے۔ اس سہولت کے تحت 435 بلین روپے مالیت کے قرضے منظور کیے گئے جس میں سے 320 بلین روپے کے قرضے تقسیم کیے۔ بینکوں کے مزید مثبت کردار پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جہاں اسٹیٹ بینک اور حکومتی پالیسی اقدامات نے بنیادی طور پر ملکی ترسیلات زر میں مستقل نمو میں اہم کردار ادا کیا ہے، وہیں قومی ترسیلات کی شاندار کامیابی کے پیچھے بینکوں کا تعاون اور ان کا کرداربھی ہے۔