مزید خبریں

ملکی برآمدات میں 11 ماہ کے دوران27.78فیصداضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) ملکی تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 57.85 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ جاری مالی سال میں تجارتی خسارہ 43.33 ارب ڈالر اورمئی کے مہینہ میں 4.04 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے، اس مدت میں ملکی برآمدات میں 27.78 فیصد اوردرآمدات میں 44.28فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمئی 2022تک کی مدت میں ملکی برآمدات کاحجم 28.84 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 27.78 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات سے ملک کو22.57 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مئی میں ملکی برآمدات کاحجم 2.601 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں5.66 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں ملکی برآمدات کاحجم 1.671 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ ملکی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 44.28 فیصد اضافہ ہوا۔