مزید خبریں

اپریل میں جرمنی کی برآمدات میں توقع سے زیادہ اضافہ ریکارڈ

برلن (اے پی پی)اپریل میں جرمنی کی برآمدات میں توقع سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جرمنی کے وفاقی محکمہ شماریات کی جانب سے جمعہ کو جاری ایک رپورٹ کے مطابق اپریل میں جرمن برآمدات میں مارچ کے مقابلے میں 4.4 فیصد اضافہ ہوا اسی طرح درآمدات میں بھی 3.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ماہانہ سے ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اپریل میںجرمنی کی روس کو برآمدات میں 10 فیصد کمی آئی جبکہ مارچ میں سخت مغربی پابندیوں کے دوران روس کے لیے برآمدات 60فیصد کمی آئی ۔