حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف حیدرآباد کے کارکنوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مرد و خواتین کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیراعظم کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر مستنصر باللہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ کرکے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، موجودہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے 15 دن میں 2 مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ، غریب عوام دو وقت کی روٹی کے بجائے اب ایک وقت کی روٹی کھانے سے بھی محروم ہوتا جارہا ہے ۔